نوٹ کی منسوخی کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے انٹرویو کو کرکٹ میچ
کی طرح فکس بتاتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل
نے آج کہا کہ وزیر اعظم کے پاس بے چین کرنے والے کسی سوالات کے جواب
دینے
کی ہمت نہیں ہے ۔
مسٹر سبل نے ٹویٹ کیا، مسٹر مودی کے انٹرویو نے مجھے کرکٹ میں میچ
فکسنگ کی یاد دلا دی جہاں بلے باز کو اگلی گیند کے بارے میں پتہ ہوتا ہے۔ان میں بے چینی پیدا کرنے والے سوالات کا جواب دینے کے قابل ہمت نہیں۔